منگل , 23 اپریل 2024

امریکی سفارتی عملے کو فوری طور پر بغداد چھوڑنے کا حکم

حکام نےعراق کے دارالحکومت بغداد میں موجود امریکی سفارتی عملے کو فوری طور پر عراقی سرزمین چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، امریکی حکام نے عراق میں واقع اپنے سفارت خانے کےعملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔امریکی حکومت نے بغداد اور اردبیل (شمالی عراق) میں اپنے ملازمین کو عراقی سرزمین چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی حکام نے سفارتی عملے کو عراق چھوڑنے کا حکم ایک ایسے وقت میں دیا ہے کہ خود امریکا میں کورونا وائرس بے قابو ہوچکا ہے اور اس وقت ہزاروں امریکی شہری کورونا وائرس کے شکار ہوچکے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …