ہفتہ , 20 اپریل 2024

عمران خان کورونا کے بجائے اپوزیشن سے لڑنے میں مصروف ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کورونا سے لڑنے کے بجائے اپوزیشن سے لڑنے میں مصروف ہے۔شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری دنیا متحد ہوکر اپنی قوم کو بچانے میں مصروف ہے لیکن پاکستان میں حکومت کی ترجیح اپوزیشن اور میڈیا کو جیل بھیجنا ہے۔ قوم مرتی ہے تو مرجائے عمران نیازی کو اپنی انتقام کی پیاس بجھانی ہے۔ اگر شاہد خاقان عباسی کو کچھ ہوا تو عمران نیازی ذمہ دار ہوں گے، ایک طرف قیدیوں کورہا کیا جارہا ہے، دوسری طرف ملک کی خدمت کرنے والوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ اپوزیشن عوام کی خاطر حکومت کی مدد کرنا چاہتی ہے لیکن حکومت انتشار پیدا کررہی ہے، عمران نیازی اپنی مایوسیوں کی سزا قوم کو نہ دے. پہلے بھی نیب کے پاس کچھ نہ نکلا، یہ سیاسی تماشوں کو وقت نہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …