ہفتہ , 20 اپریل 2024

کرونا وائرس کے سبب ایشئن ہاکی فیڈریشن نے جونئیر ایشیا کپ ملتوی کر دیا

لاہور: کرونا وائرس کے سبب ایشئن ہاکی فیڈریشن نے جونئیر ایشیا کپ ملتوی کر دیا ہے، روایتی حریف پاکستان اور بھارت سمیت دس ملکوں کی ٹیموں کا جون میں شیڈول یہ ایونٹ اب آئندہ سال ہو گا۔ایشئن ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام جونیئر کپ ڈھاکہ میں چار سے بارہ جون تک کھیلا جانا تھا، ایونٹ میں پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، جاپان، ملائیشیا، جنوبی کوریا، چین، چائنیز تائی پے، اومان اور ازبکستان کی ٹیموں نے شرکت کرنا تھی۔یہ جونیر ایشیا کپ اگلے سال شیڈول جونئیر ورلڈکپ کا کوالیفائر ایونٹ بھی تھا۔ اس سے پہلے اذلان شاہ ہاکی کپ بھی موخر کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا

ریاض:پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح …