اتوار , 9 مئی 2021

پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت میں 9 روپے فی لٹر کمی

اسلام آباد: پنجاب اور اسلام آباد میں آر ایل این جی پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنز پر سی این کی قیمت 9 روپے فی لٹر کم کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق عوام کے لئے بڑی خبر آئی ہے، پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا گیا جس کے بعد سی این جی 84 روپے 50 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہونا شروع ہوگئی۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کے مطابق فیصلہ ملکی کرائسز اور تیل کی قیمتوں میں عالمی کمی کے مد نظر کیا گیا ہے۔ اگر حالات نے اجازت دی تو ہم یکم اپریل کو قیمتوں میں مزید کمی کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ اور سندھ میں بھی سی این جی کی قیمتوں میں کمی کی کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں حکومت سے بات چیت چل رہی ہے ،، انھوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ دیگر صوبے کے عوام کو بھی سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جلد خوشخبری ملے گی ۔۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …