ہفتہ , 20 اپریل 2024

خاتون کے جان بوجھ کر کھانسنے پر سپر اسٹور نے 50 لاکھ کی غذا تلف کردی

پنسلوانیا: امریکا میں ایک بڑے سپر اسٹور پر ایک خاتون کے کھانسنے پر انتظامیہ نے 35000 ڈالر کی غذا تلف کردی جس کی مالیت 50 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔پینسلوانیا میں جیریٹی سپراسٹور کے مالک جو فیسولہ نے بتایا کہ ایک خاتون نے باری باری پہلے تازہ غذاؤں، بیکری مصنوعات اور اس کے بعد گوشت پر کھانسا جس کے بعد کھانے کی بڑی مقدار کو تلف کیا گیا جس کی قیمت ہزاروں ڈالرہے۔

اس خاتون کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے محلے میں بھی لوگوں کو پریشان کرتی رہتی ہیں۔ اسٹور کے مطابق خاتون نے مذاق میں جان بوجھ کر یہ عمل کیا لیکن انتظامیہ کے مطابق اس کے بعد ان کے پاس کوئی چارہ نہیں کہ تمام مشکوک سامان کو پھینک دیا جائے۔سپر اسٹور کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ خاتون کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوں گی لیکن یہ عمل حفاظت کے طور پر انجام دیا گیا ہے۔ اس سارے سامان کو پھینکنے کے لیے 15 ملازمین نے حصہ لیا ہے۔یہ واقعہ ہینوور میں پیش آیا ہے جہاں پولیس افسران نے خاتون پر مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں ’شعوری طور پر غذائی اشیا اور گوشت کو آلودہ ‘ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد خاتون کی دماغی صحت کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی

کینٹکی: امریکا کی دو سالہ بچی اپنی اعلیٰ ذہانت ثابت کر کے بلند ذہانت کی …