جمعرات , 13 مئی 2021

وزیراعظم کا کورونا فورس بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہمیں نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ قومی رابطہ کمیٹی کیا جلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کورونا ریلیف ٹائیگر ز کے نام سے فورس بنائیں گے اور ملک بھر میں بھیجیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پاس ایسا انفرااسٹرکچر نہیں کہ لوگوں کو گھروں پر کھانا پہنچاسکیں گے۔عمران خان نے مزید کہا کہ ہمیں کورونا سے زیادہ گھبراکر غلط فیصلے کرنے سے خطرہ ہے،یہاں کسی چیزکی کمی نہیں ہے ،عوام کو گھبرانیکی ضرورت نہیں ہے،ہمارا مقصد یہ ہے کہ لوگ ایک جگہ پر اکٹھے نہ ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں لوگ بہت خیرات دیتے ہیں،زلزلے اور سیلاب آنے پر لوگوں نے بڑھ چڑھ کرمدد کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …