جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکہ کا روسی سائبر نیٹ ورک تباہ کرنے کا دعوی

امریکہ کے سیکورٹی حکام نے ایک روسی سائبر نیٹ ورک کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق ایف بی آئی نے ڈیئر آئی او نامی ایک روسی سائبر نیٹ ورک کا خاتمہ کردیا ہے۔امریکی وزرات انصاف کے مطابق مذکورہ  نیٹ ورک مختلف شخصیات اور لوگوں کی معلومات ہیک اور فروخت کرنے میں مصروف تھا۔ حکام کے مطابق نیٹ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جس کا نام کریل فرسوف بتایا گیا ہے۔امریکی وزارت انصاف نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ روسی نیٹ ورک نے اب تک سترہ ملین ڈالر سے زیادہ کی معلومات فروخت کی ہیں۔ روس نے تاحال امریکہ کے اس الزام پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …