جمعہ , 19 اپریل 2024

کرونا وائرس، امریکا میں بے روزگار افراد کی تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کرگئی

واشنگٹن: کرونا وائرس کے پھیلاؤ نے بے روزگاری میں اضافہ کرنا شروع کردیا، امریکا میں بے روزگار افراد کی تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین اور اٹلی کے بعد امریکا کرونا وائرس کا نیا مرکز بن گیا ہے، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب بے روزگار افراد کی تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔امریکی اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے امریکا میں بے روزگاری الاؤنس کے لیے 32 لاکھ 28 ہزار تین سو لوگوں نے لیبر ڈپارٹمنٹ میں اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بے روزگاری کی شرح 13 فیصد سے اوپر جاسکتی ہے جو کہ 2018 کے معاشی بحران سے بھی زیادہ ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ڈھائی کروڑ افراد روزگار سے محروم ہوسکتے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین وائرس سے گزرچکا ہے اور اس کو اچھی طرح سمجھتا ہے ، چین اور امریکا ملکر اس پر کام کر رہے ہیں ، دنیا اس وقت چھپے ہوئے دشمن کیخلاف حالات جنگ میں ہے، ہم یہ جنگ ضرور جیتیں گے۔خیال رہے سپرپاورامریکا وائرس کا نیا مرکزبن گیا ہے ، امریکا بھرمیں وائرس سے متاثرین کی تعداد 85 ہزارسے تجاوزکرگئی جبکہ 1300 افراد لقمہ اجل بنے۔ ریاست نیویارک میں سب سے زیادہ 38 ہزار کیسزرپورٹ ہوئےاور466 اموات ہوئیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …