ہفتہ , 20 اپریل 2024

فلسطین میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 91 ہوگئی

یروشلم : کرونا وائرس کی موذی وبا نے فلسطین میں بھی پنجے گاڑنا شروع کردئیے، متاثرین کی مجمودی تعداد 91 ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برسوں سے اسرائیلی ظلم و بربریت کے شکار ملک فلسطین میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔فلسطینی حکام کی عالمی برادری سے طبی امداد کا مطالبہ کیا ہے، فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے باعث طبی سامان کی قلت ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی ریاست اسرائیل میں بھی کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 3035 تک پہنچ گئی ہے۔نئے اور مہلک وائرس COVID 19 دنیا کے 199 ممالک تک پھیل گیا ہے، ہلاکتیں بڑھ کر 24 ہزار 89 ہوگئیں، جب کہ 5 لاکھ 32 ہزار 237 افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، دوسری طرف صحت یاب افراد کی تعداد بھی بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 331 ہو گئی ہے۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …