بدھ , 12 مئی 2021

ترکی میں کرونا وائرس سے5698 افراد متاثر ; 98 افراد ہلاک وزارتِ صحت

انقرہ؛ ترکی میں کرونا وائرس سے 5698افراد متاثر جبکہ 98افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تاہم دوسری جانب  وزارتِ  صحت کی  کورونا وائرس کی سائنسی کونسل کے اراکین اور   چینی  حکام  اور سائنس دانوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  رابطہ قائم کیا گیا ہے۔گذشتہ روز 3 گھنٹے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ کا آغاز چینی عہدیداروں اور سائنس دانوں کی نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے بارے میں پریذینٹیشن  سے ہوا  ۔پریذنٹیشن کے بعد چینی فریق سے سوالات پوچھے گئے۔ سوال جواب اور  فریقین کے مابین معلومات اور تجربے کا اشتراک کیا گیا۔میٹنگ کے دوران ، بیماری کے بارے میں تمام پہلووں سے  معلومات  پر غور کرنے اس بیماری کی  خصوصیات ، مختلف عمر کے گروہوں  پر  اس کے  اثرات ، بیماری سے متعلق علامات ، تشخیصی طریقوں ، علاج کے پروٹوکول ، ویکسینیشن اسٹڈی ، اور مریضوں کی شفا یابی کی صورتحال جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوسری طرف چینی   کارگو  طیارےکے ذریعے  علاج میں استعمال کیے جانے والے  طبی سامان کو بھی ترکی  لایا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …