ہفتہ , 20 اپریل 2024

پنجاب میں کورونا سے چوتھی اور ملک میں 10 ویں ہلاکت، مصدقہ کیسز کی تعداد 1327 ہوگئی

اموات

مصدقہ کیسز

صوبہ /علاقہ

04 448 پنجاب
01 440 سندھ
03 176 خیبرپختونخوا
01 131 بلوچستان
01 103 گلگت بلتستان
02 آزاد کشمیر
27 اسلام آباد
10 1327 کل تعداد

پاکستان کے سب سے زیادہ والے آبادی والا صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے چوتھی ہلاکت کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 10 ہوگئی جبکہ پنجاب متاثرہ مریضوں کی تعداد میں بھی دیگر صوبوں آگے نکل گیا۔پنجاب میں چوتھی ہلاکت لاہور کے میو اسپتال میں ہوئی جہاں 73 سالہ بزرگ مریض انتقال کرگیا۔محکمہ صحت پنجاب نے بھی صوبے میں چوتھی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے انتقال کرجانے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 10 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک پنجاب میں 4، خیبرپختونخوا میں 3 جبکہ سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کی آج کی صورتحال
پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید 133 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے خیبرپختونخوا میں 53، پنجاب میں 43، سندھ میں 19، گلگت بلتستان میں 16 اور اسلام آباد میں 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1327 تک جا پہنچی ہے جبکہ پاکستان میں مہلک وائرس سے اب تک 27 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سے 2، 2 جبکہ ایک کا پنجاب سے تعلق ہے۔

پنجاب
پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے میو اسپتال میں آج ایک اور کورونا وائرس کا مریض انتقال کرگیا جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔لاہور کے میو اسپتال میں کورونا وارڈ میں زیر علاج 73 سالہ مریض انتقال کرگیا۔میو اسپتال کے کورونا وارڈ میں 73 سالہ مریض کی طبیعت بگڑی تو عملے نے بجائے آکسیجن یا دوا دینے کے اسے بیڈ سے باندھ دیا جس پر مریض چیختا چلاتا رہا اور طبی امداد نہ ملنے کے باعث انتقال کرگیا۔ مزید پڑھیں۔۔۔اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کورونا وائرس سے جاں بحق اور متاثرہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دیگر صوبوں سے آگے نکل گیا ہے۔دوسری جانب صوبے میں آج مزید 49 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 448 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے اعداد و شمار کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں لائے گئے زائرین میں 207، ملتان میں موجود زائرین میں 46، لاہور 105، گجرات 22، جہلم 19، راولپنڈی 14، گوجرانوالہ 8، فیصل آباد اور ڈی جی خان (علاوہ زائرین) 5، 5، ملتان (علاوہ زائرین) اور منڈی بہاؤ الدین میں 3، 3 کیسز کی تصدیق ہوئی۔سرگودھا، میانوانی اور ننکانہ صاحب میں 3، 3 جبکہ نارووال، رحیم یار خان، اٹک، بہاولنگر اور خوشاب میں ایک ایک مصدقہ کیس ہے۔خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک 4 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 3 لاہور اور ایک مریض کا راولپنڈی میں انتقال ہوا۔

صوبے میں پہلا مریض صحتیاب
کرونا وائرس کے حوالے سے جنوبی پنجاب میں پہلی اچھی خبر سامنے آئی ہے جہاں مظفرگڑھ کے رجب طیب اردوان اسپتال میں زیرعلاج کرونا وائرس سے متاثرہ پہلی خاتون صحتیاب ہوگئیں جنہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

سندھ
سندھ میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 19 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 440 ہوگئی ہے جس کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق 11 نئے کیسز کراچی میں سامنے آئے جو لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں اور حیدرآباد میں لوکل ٹرانسمیشن کا ایک کیس سامنا آیا جب کہ لاڑکانہ میں ایران سے آئے 7 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں نئے کیسز کے بعد شہر میں کیسز کی کل تعداد 164 ہوگئی ہے جب کہ حیدرآباد میں 3 کیسز ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق سکھر میں کورونا وائرس میں مبتلا زائرین کی تعداد 265 اور لاڑکانہ میں 7 ہے۔محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں اب تک 14 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں سے 13 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جب کہ اب تک سندھ میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 53 کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق صوبائی ترجمان اجمل وزیر نے پریس کانفرنس میں کی۔اجمل وزیر نے بتایا کہ صوبے میں وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 176 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں اب تک اموات کی تعداد 3 ہے۔واضح رہےکہ کے پی کے میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 2 مریض صحتیاب ہوگئے جنہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

اسلام آباد

جمعہ کے روز سرکاری پورٹل پر اسلام آباد میں مزید 2 کیسز رپورٹ کیے گئے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں مجموعی کیسز کی تعداد 27 ہوگئی ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان کیسز کی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

بلوچستان

بلوچستان میں آج اب تک کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہواجس کے بعد  صوبے میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 131 ہی ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے 2 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بلوچستان میں بھی کورونا وائرس سے ایک شخص جاں ہوچکا ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں جمعے کو کورونا کے مزید 16 کیسز سامنے آئے۔ مشیر مشیر اطلاعات گلگت بلتستان کے مطابق گلگت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 103ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ  نئے تصدیق شدہ مریضوں کا تعلق بلتستان ڈویژن سے ہے۔ اس کے علاوہ 3 افرادکی تازہ رپورٹ نیگیٹو آنے پر آئسولیشن سینٹر سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔گلگت میں بدھ کے روز 2 مریض صحتیاب ہوئے تھے جس کے بعد صحتیاب مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی تھی۔خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ خود بھی اسی مہلک وبا سے انتقال کرچکے ہیں۔

آزاد کشمیر

جمعرات کے روز میرپور آزاد کشمیر ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد آزاد کشمیرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ڈپٹی کمشنرطاہر ممتاز کے مطابق 37 سالہ متاثرہ مریض 17 مارچ کو برطانیہ سے آیا تھا اور اسے دو روز قبل قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …