جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران میں کورونا کی صورتحال، امریکی پابندیوں کا نتیجہ ہے: روس

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایران میں کورونا کی جاری صورتحال کو امریکی پابندی کی وجہ بتاتے ہوئے ایران پر امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران جو ویڈیو کانفرنس کی صورت میں ہوئی کہا کہ ماسکو، واشنگٹن سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایران کے خلاف غیر انسانی پابندیوں کو جو کورونا سے مقابلہ کرنے کی راہ میں رکاوٹ ہے ختم کرے۔اس سے قبل روس کے دیگر حکام نے بھی حالیہ ہفتوں کے دوران ایران مخالف امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔عالمی سطح پر ایران کے خلاف جاری امریکی پابندیوں کے خاتمے کے مطالبوں اور دباو کے باوجود امریکی حکام ایران کے خلاف  یکطرفہ پابندیوں کو اٹھانے سے انکار کر رہا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …