اتوار , 9 مئی 2021

پنجاب میں سب سے زیادہ 5 ہلاکتیں، ملک بھر میں کیسز کی تعداد 1400 سے تجاوز

اموات

مصدقہ کیسز

صوبہ /علاقہ

05 490 پنجاب
01 440 سندھ
03 180 خیبرپختونخوا
01 131 بلوچستان
01 103 گلگت بلتستان
02 آزاد کشمیر
27 اسلام آباد
11 1373 کل تعداد

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی اور ملک بھر میں سب سے زیادہ 5 ہلاکتیں اب تک پنجاب میں ہوئی ہیں جب کہ ملک میں مزید نئے کیسز کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 1408 تک جا پہنچی ہے۔پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 11 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جن میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 5 ہلاکتیں ہوئی ہیں جہاں لاہور میں 3، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ایک ایک ہلاکت ہوئی جب کہ خیبرپختونخوا میں 3، بلوچستان، سندھ اور گلگت میں ایک ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …