جمعرات , 25 اپریل 2024

‘کرونا’وائرس میں مبتلا اقوام متحدہ کے یمن امن مشن کے سربراہ کو انصار اللہ نے آئی سولیشن میں رکھا دیا

یمن میں الحدیدہ کے علاقے میں جنگ بندی اور قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کی طرف سے مقرر کردہ امن مشن کے سربراہ اور سابق بھارتی جنرل ابھیجیت میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد انصار اللہ نے انھیں گرفتار کر کے قرنظینہ منتقل کر دیا اقوام متحدہ کے امن مشن کے سربراہ کو انصار اللہ نے صنعاء میں ایک ہوٹل میں رکھا دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق انصار اللہ  نے جنرل ابھیجیت اور ان کے ساتھ آنے والی ٹیم کو صنعا کے ایک ہوٹل میں حراست میں لیا۔ وہ الحدیدہ جانے کی تیاری کر رہے تھے مگر انصار اللہ  نے انہیں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے کے باعث آئی سولیشن میں رکھ دیا ہے۔ امن مشن کے سربراہ ایک روز قبل سلطنت عمان سے صنعاء لوٹے تھے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …