بدھ , 24 اپریل 2024

بورس جانسن کے کرونا کا شکار ہونے کی خبر سن کر ان کے چیف ایڈوائز بھاگ کھڑے ہوئے

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی خبر سامنے آتے ہی ان کے چیف ایڈوائزر ‘ڈومینک کومنگز’ ہیڈ کوارٹر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کل جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ وہ کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے دو گھنٹے بعد برطانوی محکمہ صحت کے سیکرٹری میٹ ہینکوک نے بھی تصدیق کی کہ وزیراعظم کرونا کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد انہیں ان کی رہائش گاہ پر الگ تھلگ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم جونسن نے 16 دنوں میں آخری بار ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی تھی۔

جانسن نے ایک ویڈیو میں کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ان میں کرونا کی علامات سامنے آئی ہیں۔ تاہم بیماری ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ انہیں تیز بخار اور مستقل کھانسی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب میں نے خود تنہائی اختیار کرلی ہے تاہم وائرس سے نمٹنے کے لیے ٹیلی ویژن سرکٹ کے ذریعے حکومت کی رہنمائی کرتا رہوں گا۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے سینیر مشیر ڈومینیک کامینگز کو دفتر سے فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کے فرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …