منگل , 11 مئی 2021

امریکی بحری بیڑے پر موجود 23 افراد کی کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق

امریکی ذرائع ابلاغ نے جمعہ کو بتایا کہ بحر الکاہل میں موجود امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے ‘یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ’ پر موجود کم سے کم 23 افراد کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ کرونا میں مبتلا ہونے والے تمام مریضوں کو ایک بندرگاہ پر الگ تھلگ کیا جا رہا ہے۔اس ہفتے کے آغاز میں مذکورہ بحری بیڑے پر موجود تین افراد کے کرونا ٹیسٹ پازیٹو آئے جس کے بعد انہیں وہاں سے الگ کیا گیا تھا۔جمعرات کو نیوی آپریشنز کے کمانڈر ایڈمرل مائک گلڈے نے ایک بیان میں کہا کہ بیڑے پرموجود "کویوڈ 19” متاثرہ مزید مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بحری بیڑے پر موجود 5000 دیگر افراد کی جانچ کی جا رہی ہے۔ امکان ہے کہ مزید بھی کچھ لوگ کرونا کا شکار ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک کرونا کے جتنے مریض سامنے آئے ہیں ان میں سے کسی کی حالت تشویشناک نہیں اور نہ ہی کسی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …