جمعہ , 14 مئی 2021

چین سے طبی آلات کی ایک اور کارگو فلائٹ کی کراچی آمد

چینی حکومت کی جانب سے پاکستان میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے طبی امدادی سامان لے کر تیسرا کارگو ہوائی جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق چینی کمپنی وائی ٹی او کارگو ایئر لائنز کی پرواز وائی جی 9067 نے آج دوپہر سوا بارہ بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔3 دن کے دوران چین سے طبی امدادی سامان کی لانے والی تیسری پرواز ہے۔ طیارے میں کرونا وائرس سے بچاؤ کا سامان پاکستان پہنچایا گیا ہے۔گزشتہ روز چین کے شہر کنمنگ کے ایئرپورٹ سے میڈیکل آلات لے کر پہنچنے والی گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جہاز کا استقبال کیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …