بدھ , 24 اپریل 2024

افغانستان میں نیٹو مشن دفتر کے 4سرکاری اہلکارکورونا وائرس کا شکار

افغانستان میں 2غیر ملکی سفارتکاروں اور نیٹو مشن دفتر کے 4سرکاری اہلکاروں سمیت 11 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں 2غیر ملکی سفارتکاروں اور نیٹو مشن دفتر کے 4سرکاری اہلکاروں سمیت 11 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ افغانستان کی وزارت عوامی صحت کے ترجمان وحیداللہ مایار نے کہاہے کہ ملک میں نوول کورونا وائرس کے 11نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں کل مریضوں کی تعداد91 تک پہنچ گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان میں 8نئے مریض ہرات اور 2مریض نیمروز میں سامنے آئے ہیں،ایک مریض مشرقی صوبہ ننگرہار میں ہے۔افغان عہدے دار وحید اللہ مایار نے کہا کہ افغانستان میں فروری میں کرونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد سے 976مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 91 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ متاثرین میں سے 3افراد ہلاک جبکہ 3صحت یاب ہوگئے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …