جمعہ , 19 اپریل 2024

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس، رضاکاروں کی رجسٹریشن 31 مارچ سے شروع ہوگی

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس پر کام شروع کر دیا، ملک بھر سے رضاکاروں کی رجسٹریشن 31 مارچ سے10 اپریل تک سیٹیزن پورٹل پر ہو گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس پر کام شروع کر دیا، مارچ سے 10 اپریل تک ملک بھر سے رضاکاروں کی رجسٹریشن سیٹیزن پورٹل پر ہو گی۔عثمان ڈار نے کہا کہ ٹائیگر فورس مکمل لاک ڈاؤن یا کرفیو کی صورت میں کام کرے گی، نوجوان ہنگامی حالات میں گھروں تک راشن سپلائی اور فوڈ چین بحال رکھیں گے، نوجوان رضاکار ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کر سکیں گے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ڈیٹا شیرنگ کی جائے گی ، رضا کار فورس قرنطینیہ میں رکھے گئے افراد کی پہرا داری کا کام بھی کرے گی ، نوجوانوں کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستانی نوجوانوں نے سیلاب اور زلزلے کے دوران بہترین جذبے کا مظاہرہ کیا، امید ہے ضرورت پڑنے پر کورونا کے خلاف جنگ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین میں لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں نے ذمہ داری سے فوڈ سپلائی بحال رکھی، نوجوان ہنگامی حالات میں مدد کے لئے تیار رہیں, وزیراعظم عمران خانانھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو افرا تفری کی صورت حال سے بچانے کے لئے پیشگی اقدامات ضروری ہیں ، امید ہیے نوجوان قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنا بہترین کردار ادا کریں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …