جمعرات , 18 اپریل 2024

افغانستان میں سکھوں کی عبادت گاہ پرخودکش حملہ کرنے والا بھارتی شہری نکلا

کابل : افغانستان میں سکھوں کی عبادت گاہ پرخودکش حملہ کرنے والابھارتی شہری نکلا ، حملہ آور کا تعلق بھارت کے شہر کیرالہ سے ہیں، اور اس کی تصویر تنظیم کے ایک پروپیگنڈا میگزین میں شائع ہوئی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ کابل گردوارے پرخودکش حملہ کرنے والابھارتی شہری ہے ، 25سکھوں کا قاتل انجینئر اور بھارت کے شہر کیرالہ کا رہائشی ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق حملہ آور کی تصویر تنظیم کے ایک پروپیگنڈا میگزین میں بھی شائع ہوئی ، تصویرمیں موجود شخص گزشتہ سال افغانستان میں ڈرون حملے میں ماراگیا تھا۔

خیال رہے کہ 25 مارچ کو افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے شور بازار میں خودکش بمباروں نے ایک گوردوارے پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں25 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔افغان میڈیا کے مطابق گورود وارے پر حملہ کرنے والے چاروں خود کش حملہ آور بھی مارے گئے تھے، بعد ازاں کابل گوردوارے پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …