جمعرات , 25 اپریل 2024

عراق میں کورونا کی تشخیص کیلئے چین نے لیبارٹری تیار کر دی

چین نے عراق میں کورونا وائرس کی تشخیص اور جانچ کی صلاحیت میں اضافے کے لیے جدید لیبارٹری تیار کی ہے۔عراق میں اب تک کورونا وائرس کے 458 مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 50 افراد کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ عراق میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سے زیادہ ہو سکتی ہے لیکن ٹیسٹ کی صلاحیت نہ ہونے کی وجہ سے وہاں کیسز سامنے نہیں آ رہے ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق عراق کے دارلحکومت بغداد میں بنائی جانے والی اس لیبارٹری سے کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تشخیص اور جانچ کا عمل بہترین ہوجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس لیبارٹری میں یومیہ 1000 ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں جب کہ چینی ریڈ کراس کے ماہرین تقریباً 100 میڈیکل ورکرز کو تربیت بھی فراہم کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ چینی حکومت نے پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اپنے ماہرین اور حفاظتی سامان بھیجا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کی صورتحال
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ سے زائد ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …