بدھ , 24 اپریل 2024

چین نے کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کیے گئے شہر ووہان کو جزوی طور پر کھول دیا

چین میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کیے گئے شہر ووہان کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے جس کے باعث ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد آبادی کا شہر ووہان میں سرگرمیاں بحال ہونے لگی ہیں۔کورونا وائرس دنیا میں سب سے پہلے گزشتہ برس چین کے صوبے ہوبئی کے شہر ووہان میں منظر عام پر آیا تھا اور جب ووہان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونا شروع ہوا تو چینی حکومت نے جنوری میں ووہان کو لاک ڈاؤن کر دیا تھا جس کے باعث اب وہاں کورونا کے کیسز کی تعداد گھٹ کر نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی حکومت نے ووہان شہر کو سرگرمیوں کے لیے جزوی طور پر بحال کر دیا ہے اور لاک ڈاؤن کے بعد سے پہلی ٹرین کو ووہان میں داخلے کی اجازت مل گئی ہے۔میڈیا رپوٹس کے مطابق چینی حکام نے ووہان کو داخلے کے لیے کھولا ہے، شہر سے باہر جانے پر اب بھی پابندی عائد ہے۔چینی میڈیا رپرٹس کے مطابق ووہان میں موجود لوگوں کو شہر سے باہر جانے کی اجازت 8 اپریل کو دیئے جانے کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق ووہان ریلوے اسٹیشن پر عملہ اب بھی حفاظتی لباس پہنے ہوئے ہے اور ووہان سے ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن بھی 8 اپریل کو بحال کیے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اب تک 27 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس میں سے 3 ہزار سے زائد افراد کا تعلق چین سے ہے جب کہ چین میں 74 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو بھی جا چکے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …