منگل , 11 مئی 2021

ڈالر کی قدر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر نیچے آگئی

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں سست ہیں تاہم ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔آج کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک مبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا لیکن پھر نیچے آگیا۔انٹر بینک میں جمعے کے روز ملک میں ڈالر کی خریداری کا رجحان رہا۔ کاروباری دن میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 4 روپے اضافے سے 169 روپے تک پہنچ گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر کم ہوکر 165 روپے 54 پیسے پر بند ہوئی۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …