ہفتہ , 20 اپریل 2024

اردن: کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق

اردن میں کرونا وائرس کے سبب پہلی موت واقع ہوئی ہے۔ اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے جمعے کے روز ٹویٹر پر بتایا کہ وفات پانے والی مریضہ کی عمر 80 برس سے زیادہ ہے۔اردن کے وزیر صحت سعد جابر کے مطابق جمعے کے روز ملک میں کرونا کے 23 نئے کیسوں کا اندراج ہوا ہے۔ اس طرح ملک میں اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 235 ہو گئی ہے۔

جابر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ نئے کیسوں میں دو افراد امریکا سے آئے اور ایک پاکستان سے آیا۔ ان کے علاوہ ایک شخص نے مریضوں سے اختلاط کیا تھا جب کہ 8 افراد نے دارالحکومت عَمّان میں ایک رہائشی عمارت میں سکونت پذیر لوگوں کے ساتھ میل جول رکھا تھا۔ مزید برآں نئے کیسوں میں ایک لبنانی شخص کے علاوہ اربد صوبے کے 5 افراد شامل ہیں۔اردن کے وزیر صحت نے اعلان کیا کہ جمعے کے روز امیر حمزہ ہسپتال سے کرونا کے 16 مریضوں کو فارغ کر دیا گیا۔ یہ افراد اس مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …