بدھ , 24 اپریل 2024

یہ خلائی مخلوق کے انڈے نہیں، گوبھی کی فصل ہے!

ٹوکیو: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ تصویریں دیکھ کر بہت سے لوگوں کو مشہورِ زمانہ سائنس فکشن فلم ’’ایلین‘‘ کا وہ منظر یاد آگیا جس میں خلائی مخلوق کے انڈے بکھرے ہوئے تھے، جن سے کچھ ہی دیر میں چھوٹے چھوٹے عجیب الخلقت بچے نکل آئے تھے۔لیکن ان تصویروں کا کسی سائنس فکشن فلم سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ خاص طرح کی ’’چائنیز گوبھی‘‘ ہے جو جاپان میں بکثرت اگائی جاتی ہے۔ہوا یوں کہ اس سال جاپان میں گوبھی کی فصل تو اچھی ہوئی لیکن کئی وجوہ کی بناء پر مانگ بہت کم تھی جس کے باعث بیشتر کسانوں نے چائنیز گوبھی کی فصل کاٹنا بھی گوارا نہیں کیا اور اسے یہ سوچ کر چھوڑ دیا کہ کچھ وقت بعد یہ گوبھیاں خودبخود گل سڑ کر زمین میں دب جائیں گی اور اگلی فصل کےلیے کھاد کا کام کریں گی۔

ایسے میں ایک مقامی کسان جب صبح سویرے اپنے کھیتوں میں گیا تو اس نے دیکھا کہ رات بھر میں گوبھیوں پر ہلکی ہلکی برف جم چکی ہے جبکہ آہستہ آہستہ گلنے کے عمل سے ان کی ظاہری رنگت بھی خاصی زردی مائل ہوگئی تھی؛ جو دور سے دیکھنے پر فلم ’’ایلین‘‘ میں خلائی مخلوق کے انڈوں جیسی دکھائی دے رہی تھیں۔اس نے فوراً یہ منظر اپنے کیمرے میں قید کردیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کرا دیا۔صرف چند ہی دنوں میں یہ تصویریں وائرل ہوگئیں جنہیں دیکھ کر اکثر لوگوں نے یہی کہا کہ اگر ان کے ساتھ وضاحت نہ ہوتی تو وہ ان چائنیز گوبھیوں کو خلائی مخلوق کے انڈے ہی سمجھ لیتے۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی

کینٹکی: امریکا کی دو سالہ بچی اپنی اعلیٰ ذہانت ثابت کر کے بلند ذہانت کی …