بدھ , 24 اپریل 2024

خیبرپختونخوا: سعودی عرب سے آئے 2887 افراد کا سراغ نہ لگ سکا

خیبرپختونخوا میں سعودی عرب سے واپس آنے والے 2 ہزار 887 افراد کا اب تک سراغ نہیں مل سکا۔دستاویز کے مطابق غلط ایڈریس اور موبائل نمبر بند ہونے کے باعث 3 ہزار کے قریب افراد کو تلاش نہیں کیا جاسکا۔دستاویز کے مطابق واپس آنے والوں میں سے 2 ہزار 295 افراد کا سراغ لگالیا گیا، جن کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔دستاویز کے مطابق تلاش کیے گئے افراد میں سے 43 میں کورونا وائرس کی علامت موجود ہیں۔خیبرپختونخوا حکومت نے حال ہی میں بیرون ملک سے لوٹنے والے پاکستانیوں کو صوبائی حکومت کو مطلع کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ اطلاع دینے کا مقصد آپ اور آپ کے پیاروں کو کورونا وائرس سے بچانا ہے۔اطلاع ہیلپ لائن 1700 یا ٹول فری نمبر 08001700 پر دی جاسکتی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …