بدھ , 24 اپریل 2024

بنکاک میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے خصوصی پرواز

بنکاک میں پھنسے پاکستانی مسافروں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت نے تھائی ائیر ویز کو اسلام آباد آنے کے لیے ایک فلائٹ آپریشن کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق بنکاک سے آنے والی پرواز اسلام آباد کے لیے خصوصی پرواز میں تقریبا 175 مسافر ہوں گے۔بنکاک سے آنے والی خصوصی پرواز میں آج رات10 بج کر 10 منٹ پراسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچے گی۔ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر صحت کا عملہ مسافروں کی اسکریننگ کو یقینی بنائے گا۔دوسری جانب بینکاک میں پھنسے پاکستانی مسافروں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے تھائی ائیر ویز کو اسلام آباد تک ایک فلائٹ آپریشن کی اجازت دینے کے باوجود ایئرلائن نے سو سے زائد پاکستانیوں کو بورڈنگ پاس دینے سے انکار کردیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …