اتوار , 16 مئی 2021

ایران میں کوویڈ 19 سے 2517 افراد جاں بحق

تہران: ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 35408 افراد کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں جن میں سے 2517 افراد جاں بحق اور 11679افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔یہ بات ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان  ڈاکٹر”کیانوش جہانپور” نے ہفتہ کے روز ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال  پر روشنی ڈالتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سے 3076 افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کا جواب مثبت ہوگیا ہے اور بدقسمتی سے 139 افراد کے انتقال کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 2517 تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 11679 افراد علاج ہوکر ہسپٹال سے رخصت لےکر گھر چلے گئےہیں لیکن مبتلاہونے والوں میں سے 3206 مریضوں کی صورتحال تشویشناک ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سپاہ قدس کے سربراہ اور حماس کے رہنما کے درمیان بات چیت

تہران: سپاہ قدس کے سربراہ اور جنرل قاسم سلیمانی شہید کے جانشین جنرل قاآنی کی …