ہفتہ , 20 اپریل 2024

طالبان کے حملے میں دس افغان فوجی ہلاک

افغانستان کے صوبہ بدخشاں کی صوبائی کونسل کے رکن نے اس صوبے میں بارہ افغان فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی خبر دی ہےہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں صوبائی کونسل کے رکن عبداللہ ناجی نظری نے بتایا ہے کہ صوبے کے” جرم” ضلع میں افغان فوج کی چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے میں دس افغان فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔بدخشاں پولیس کے ترجمان ثنا اللہ روحانی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے فوج کی دو چیک پوسٹوں پر حملہ کر کے انہیں اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔طالبان نے دو روز قبل بھی صوبہ بدخشاں پر حملہ کیا تھا جسے افغان فوج نے پسپا کر دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …