اتوار , 9 مئی 2021

اسرائیل میں کورونا متاثرین کی تعداد 3,460 پہنچ گئی ،12 ہلاکتیں، انڈونیشیا میں 100سے زیادہ کی موت

تل ابیب۔ اسرائیل میں کرونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3,460 ہوگئی ہے جبکہ 12 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ یہ اطلاع وزارت صحت نے دی ہے۔وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ’’پہلے سنیچر کو صبح نو بجے یہ رپورٹ آئی تھی کہ کووڈ۔19سے متاثرین کی تعداد 3,035 ہے اور پچاس لوگوں کی حالت سنگین ہے، 89 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور 1,828 کا گھروں میں ہی علاج کیا جارہا ہے۔وزارت صحت نے بتایا کہ تقریبا 6,000 لوگوں کو روانہ ٹسٹ کیا جارہا ہے، آنے والے ہفتہ میں دس ہزار اور دو ہفتوں میں تیس ہزار تک روازانہ ٹسٹ کیا جائے گا۔جان ہوپکنس یونیورسٹی کے مطابق ’’عالمی صحت تنظیم نے کووڈ۔19 کو 11 مارچ کو وبا قرار دیا تھا۔ اس تاریخ سے لے کر اب تک 598,000 لوگ پوری دنیا میں اس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 27,000 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

انڈونیشیا میں 100 سے زیادہ کی موت

وہیں، انڈونیشیا میں ہفتے تک تقریباً 100سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے متعلق سبھی معاملوں کے سرکاری ترجمان اچمد یورینٹو کے مطابق ملک میں اب تک اس بیماری سے 102لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور تقریباً 1155 لوگوں کے انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …