ہفتہ , 20 اپریل 2024

جیل میں کورونا کا خطرہ؛ حمزہ شہباز نے درخواست ضمانت دائر کردی

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں حمزہ شہباز کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کوروناوائرس جیلوں میں بھی پھیلنے کا خدشہ ہے اس لیے کورونا سے بچاؤ کے پیش نظر ان کی ضمانت منظور کی جائے۔درخواست میں چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب)، ڈی جی نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس اور آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کرتے ہوئے دونوں کیسوں کی آئندہ سماعت 10 اپریل ملتوی کر دی تھی۔عدالت نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو جلد ریفرنس عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …