جمعرات , 25 اپریل 2024

بھارت ذاتی مفادات کیلئے افغانستان میں امن کا دشمن بنا ہوا ہے، ضیاءعباس

کراچی: سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ افغانستان میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکے گا جب تک امریکا اور اس کے اتحادی بھارت کو لگام نہیں دیں گے، بھارت اپنے مفادات کیلئے افغانستان میں امن کا دشمن بنا ہوا ہے جس نے وہاں دہشت گردی کی نرسریاں قائم کر رکھی ہیں، اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ دونوں بھارت کے پے رول پر ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں افغانستان سے دہشت گردی پھیلا رہا ہے، افغان معاہدے کے بعد اس ملک میں دہشت گردی میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے جو اس معاہدے کو کامیاب ہوتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتا ہے،ایک روز قبل عبادت گاہ پر خود کش حملہ بھی بھارت کی کارستانی ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو افغانستان سے جانے سے قبل ایسی جامع پالیسی بنانا ہوگی جس میں افغان عوام کے لئے روزگار، تعلیم اور صحت کے حوالے سے پیکیج شامل ہوں اور اس حوالے سے افغان عوام کو اعتماد میں لینا ہوگا، امریکا کی جانب سے افغانامداد میں کمی سے مقامی لوگوں کو نقصان پہنچے گا اس فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …