جمعہ , 19 اپریل 2024

کووڈ-19 سرکاری ویب سائٹ کا ڈیٹا بروقت اپڈیٹ نہ ہونے کی شکایت

پاکستان میں کورونا وائرس کے اعداد وشمار اور تفصیلات کے لیے بنائی گئی سرکاری ویب سائٹ پر اعداد وشمار بروقت اپ ڈیٹ نہیں کیے جارہے۔آج میڈیا کو جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا متاثرین کی تعداد 1500 سے زائد بنتی ہے تاہم سر کاری ویب سائٹ پر ابھی تک تعداد 1500 سے کم بتائی جا رہی ہے۔اسی طرح ویب سائٹ کے مین پیج پر کیسز کی تعداد کچھ اور جب کہ دوسرے ویب پیج پر تعداد کچھ اور ہی نظر آتی ہے ۔

وزارت صحت کی ویب سائٹ covid.gov.pkکے مین پیج پر آج ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1495 بتائی گئی ہے تاہم میڈیا کو سرکاری حکام کی جانب سے جاری تعداد 1504 بنتی ہے۔ویب سائٹ کے مین پیج پر ہی صوبہ پنجاب میں تصدیق شدہ کورونا مریضوں کی تعداد557 اور صوبہ خیبرپختونخوامیں 188 ہے۔اب اگر ان صوبوں کی تفصیلا ت جاننے کے لیے پنجاب کے پیج پر جائیں تو تعدادد 490 بتائی گئی ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا میں 180 مریض رپورٹ کیے گئے ہیں جبکہ مین پیج پر تعداد 188 ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …