ہفتہ , 8 مئی 2021

شمالی کوریا نے امریکا کو پھر آنکھ دکھا دی

جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے آج بروز اتواراعلان کیا کہ میزائلوں کا تجربہ جاپان کے سمندر کی جانب کیا گیا۔شمالی کوریا نے  مئی 2019 سے اب تک 17 بار میزائل تجربہ کیا ہے -شمالی کوریا کے رہنما نے یکم جنوری کو اعلان کیا تھا کہ اگرامریکہ سے مذاکرات شروع نہ  ہوئے تو وہ اپنا میزائلی و ایٹمی پروگرام پھر سے شروع کردےگا۔ فروری دوہزار انیس میں ہانوئے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد سے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ ٹھپ پڑ گیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …