جمعہ , 19 اپریل 2024

یمنی مجاہدوں نے سعودی طیاروں کو مار بھگایا

یمن کے ایئر ڈیفینس یونٹ نے سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کو مار بھگایا ہے۔فارس حبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر حملہ کرنے کے مقصد سے پرواز کرنے والے سعودی جنگی طیاروں کو مار بھگایا۔انہوں نے بتایا کہ یمن کے ایئر ڈیفینس سسٹم  فاطر ایک نے جو مقامی ساخت کا ہے، ملکی فضاؤں میں دشمن کے طیاروں کو مار بھگایا۔

سعودی جنگی اتحاد کی جانب سے یمن کے محاصرے اور پانچ سال سے جاری جنگ کے باجود یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورس کی دفاعی طاقت میں قابل قدر حد تک اضافہ ہوا ہے۔ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ جنگی اتحاد بنا کر مارچ دوہزار پندرہ میں یمن کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تھا جو تا حال جاری ہے۔ حال ہی میں انقلاب یمن کی اعلی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی لانے کی پیشکش کے اعلان اور انسانی و اقتصادی پہلؤوں سے فریقین کے درمیان بحالی اعتماد کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جانے کا خیر مقدم ہے اور یمن کے عوام اس جنگ بندی کے عملی جامہ پہننے کے منتظر ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …