بدھ , 24 اپریل 2024

ٹرمپ نیویارک کو قرنطینہ کرنے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک شہر کو قرنطینہ کرنے کا خیال ترک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ نیویارک کو کوارنٹین کرنا ضروری نہیں ہوگا، شہر کے لیے زیادہ سخت ٹریول ایڈوائزری جاری کی جائے گی۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان تب سامنے آیا جب نیویارک کے گورنر نے کہا کہ شہر کو قرنطینہ کرنے کا خیال احمقانہ ہوگا، ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ شہر کو قرنطینہ کرنا ضروری نہیں ہوگا۔امریکی صدر نے کہا کہ یہ فیصلہ وائٹ ہاؤس کرونا وائرس ٹاسک فورس کی تجویز پر کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ نیویارک پر قرنطینہ کی صورت حال نافذ کی جا سکتی ہے، نیو جرسی اور کنکٹی کٹ کے بعض حصوں کو بھی قرنطینہ کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک میں 52 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں، پورے امریکا میں کووِڈ نائنٹین کے جتنے کیسز ہیں، ان میں سے آدھے کیسز کا تعلق نیویارک سے ہے۔ ٹرمپ نے اب سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کو نیویارک پر سخت ٹریول ایڈوائزری جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ادھر دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرہ ممالک میں امریکا سرفہرست آ چکا ہے، امریکا میں ایک دن میں کرونا وائرس کے 12 ہزار 200 نئے مریض رپورٹ ہوئے، جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 123,750 ہو گئی ہے۔ دوسری طرف اموات کی تعداد بھی بڑھ کر 2,227 ہو چکی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …