منگل , 11 مئی 2021

سعودی عرب: ریاض اور سرحدی شہر پر میزائل حملہ

سعودی ایئر ڈیفنس نے ریاض اور یمن سرحد سے قریب شہر پر داغے گئے ببیلسٹک میزائل حملے کو روکنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس کے نتیجے میں کم از کم دو شہری زخمی بھی ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دارالحکومت ریاض میں اس وقت کرفیو جیسا لاک ڈاؤن ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ریاض پر اس حملے کے دوران متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جس کے بارے میں سعودی فوجی اتحاد نے یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی باغیوں پر الزام عائد کیا جو اس سے قبل بھی سعودی شہروں پر میزائل، راکٹ اور ڈرونز سے حملے کرچکے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …