پیر , 10 مئی 2021

شمالی کوریا، دنیا کا واحد ملک جہاں کورونا کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا

پیانگ یانگ: شمالی کوریا دنیا کا واحد ملک ہے جہاں اب تک کورونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا، حیران کن طور پر شمالی کوریا اب تک وائرس سے مکمل طور پر محفوظ ہے۔ ماہرین کے مطابق کورین حکومت حقائق دنیا سے چھپا رہی ہے۔ شمالی کورین حکام دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے ملک میں اب تک کورونا وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تو واقعی یہ دعویٰ حقیقت ہے، تو اس کی بڑی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ شمالی کوریا پوری دنیا سے کٹا ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …