ہفتہ , 20 اپریل 2024

کرونا کی وجہ سے یورپی یونین اپنا وجود کھو سکتی ہے:اطالوی وزیراعظم

اٹلی کے وزیر اعظم جوسیپی کونٹے نے یورپی یونین کے رکن ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے لڑنے کے عمل میں "سنگین غلطیاں نہ کرے” ورنہ یورپی یونین کا اتحاد خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ایک مقامی اخبار’ ایل سول 24′ کو ہفتے کے روز دیے گئے ایک انٹرویو میں مسٹر کونٹے کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی طرف سے کرونا سے نمٹنے میں فعال کردار ادا کرنے میں ناکامی ہماری آنے والی نسلوں پر تباہ کن معاشی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کیا ہم اس بحران کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ہمیں بحالی کے لیے ایک بڑا منصوبہ تیار کرنا ہوگا اور سرمایہ کاری کی بحالی کا ایسا پروگرام پیش کرنا ہوگا جو یورپی یونین کے رکن ممالک کی معیشت کو تباہی سے بچا سکے۔کونٹے نے کہا کہ جمعرات کو یوروپی کونسل کے اجلاس کے دوران جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا۔ ہم ایک ایسے بحران میں جی رہے ہیں جس کے نتیجے میں ہمارے شہریوں کی بڑی تعداد متاثرین شامل ہے اور شدید معاشی جمود کا شکار بھی ہے۔انہوں نے اجلاس کے دوران کہا کہ میں ایک ایسے ملک کی نمائندگی کرتا ہوں جو کرونا سے سب سے زیادہ متاثرہوا ہے۔ میں خود کو ٹال مٹول کا موقع نہیں دےسکتا کیونکہ جزیرہ نما اٹلی میں نو ہزار افراد کرونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی اور دوسرے ملکوں کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …