ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی عرب نے مسجد قبا کے خطیب پر ٹوئیٹ کرنے پر برطرف کردیا

سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل نواز حکومت نے مدینہ منورہ کی مسجد قبا کے خطیب کو کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کو آزاد کرنے پر مبنی ٹوئیٹ کے جرم میں برطرف کردیا ہے۔مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل نواز حکومت نے مدینہ منورہ کی مسجد قبا کے خطیب صالح المغامسی کو کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کو آزاد کرنے پر مبنی ٹوئیٹ کے جرم میں برطرف کردیا ہے۔ مسجد قبا کے خطیب نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا تھا کہ بلا کو دور کرنے کے تین عوامل ہیں جن میں اللہ تعالی کی پناہ حاصل کرنا، استغفار اور عفو و بخشش اور قیدیوں کی آزادی شامل ہے۔ المغامسی نے اپنی اس ٹوئیٹ کو اپنے اکاؤنٹ سے حذف کردیا اور دوسری ٹوئیٹ میں معذرت خواہی کرتے ہوئے لکھا کہ قیدیوں کی آزادی سے ان کی مراد معمولی جرائم میں ملوث قیدی ہیں۔ سعودی عرب کی ظالم و جابرحکومت نے اپنے اوپر تنقید کرنے والے سیکڑوں افراد کو گرفتار کررکھا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …