جمعہ , 19 اپریل 2024

برطانوی وزیراعظم کی کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناقص کارکردگي پرعوام کی شدید تنقید

برطانیہ میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں میں برطانوی شہزادہ چارلس کے علاوہ برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن اور برطانیہ کے وزیر صحت بھی شامل ہیں۔ برطانوی وزیراعظم کو کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناقص کارکردگي پر عوام کی شدید تنقیدکا سامنا ہے۔مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں میں برطانوی شہزادہ چارلس کے علاوہ برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن اور برطانیہ کے وزیر صحت بھی شامل ہیں۔ برطانوی وزیراعظم کو کورونا وائرس سے نمٹنے میں  ناقص کارکردگي پر عوام کی شدید تنقیدکا سامنا ہے۔ ادھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹوئٹر کے ذریعے عوام کے نام اپنے خط میں خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی وبا سے حالات مزید خراب ہوں گے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں ناول کورونا وائرس (کووِڈ 19) سے مصدقہ طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 17,089 پر پہنچ چکی ہے جبکہ ہفتے کے روز مزید 260 اموات کے ساتھ وہاں کووِڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد 1,019 ہوگئی ہے۔کووِڈ 19 کے برطانوی متاثرین میں شہزادہ چارلس کے علاوہ برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن  اور وزير صحت بھی شامل ہیں جو آج کل قرنطینہ میں ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم کو کورونا وائرس سے نمٹنے میں غفلت برتنے میں عوام کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس نے ایران کے خلاف بی بی سی کے زہریلے پروپیگنڈے کو ختم کردیا ہے بی بی سی کورونا وائرس کے سلسلے میں ایران میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھا چڑھا کر پیش کررہا تھا اور ایران کے نائب وزير صحت کے ائسولیشن میں جانے پر بی بی سی نے کافی شور مچایا تھا اور ایرانی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگائے تھے لیکن برطانوی شہزادہ چارلس ، برطانوی وزير اعظم اور وزیر صحت کے آئسولیشن میں جانے پر بی بی سی کے منہ پر تالے پڑ گئے ہیں اور برطانوی حکومت کی ناقص کارکردگی کو بہادری کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …