اتوار , 16 مئی 2021

پاکستان میں 3 صحافی کورونا وائرس کا شکار

پاکستانی وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے 3 صحافیوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی جن میں سے 2 کا تعلق لاہور جبکہ ایک کا وزیرآباد سے ہے۔مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے 3 صحافیوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی جن میں سے 2 کا تعلق لاہور جبکہ ایک کا وزیرآباد سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قرنطینہ یا ایسے مقامات جہاں متاثرہ مریض کی نشاندہی ہو وہاں میڈیا اور عوام کے جانے کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہٰذا اس حوالے سے سہولت دینے اور محفوظ رکھنے کے لیے پی آئی ڈی کورونا جرنلسٹ ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا اس ایپلیکیشن کا مقصد نہ صرف تحفظ فراہم کرنا بلکہ اگر کوئی صحافی کورونا سے متاثر ہوا تو اس کا بھی اندراج کیا جائے گا ساتھ ہی انہوں نے 3 صحافیوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی بھی تصدیق کی۔

یہ بھی دیکھیں

سپاہ قدس کے سربراہ اور حماس کے رہنما کے درمیان بات چیت

تہران: سپاہ قدس کے سربراہ اور جنرل قاسم سلیمانی شہید کے جانشین جنرل قاآنی کی …