جمعہ , 14 مئی 2021

ملک میں کورونا سے اموت 16 ہو گئیں

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد چل بسے جس کے بعد اس جان لیوا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 16 ہو گئی۔دو اموات کراچی اور ایک ایبٹ آباد کے اسپتال میں ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے ترجمان نے سندھ میں کورونا وائرس سے 2 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں افراد نمونیہ اور کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاں بحق دونوں افراد کراچی کے رہائشی ہیں۔جاں بحق ہونے والے دونوں مرد حضرات کی عمریں 83 سال اور 70 سال تھیں اور وہ کراچی کے رہائشی تھے۔اس سے قبل کورونا سےانتقال کرنے والا پہلا مریض بھی کراچی کا رہائشی 77 سالہ شخص تھا جو کینسر، ذیابطیس اور بلڈ پریشر کے امراض میں بھی مبتلا تھا۔ان دو نئی ہلاکتوں کے بعد اب تک سندھ کے درالخلافہ کراچی میں کورونا وائرس سے 3 اموات ہو چکی ہیں۔ادھر ایبٹ آباد میں انتقال کر نے والا متوفی الیاس اسپتال میں زیرِ علاج تھا، جو ایک ہفتے قبل ہی تبلیغ سے لوٹا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …