جمعرات , 25 اپریل 2024

کینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ کورونا سے صحتیاب

کورونا وائرس میں مبتلا کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو صحت یاب ہوگئیں۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق صوفی ٹروڈو میں دو ہفتے قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے تنہائی اختیار کرلی تھی۔دوسری جانب کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے متعلق ایک پیغام میں کہا تھا کہ جن لوگوں کو لگتا ہے کہ انہیں کچھ نہیں ہوگا، ایسا نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو چاہیے کہ گھروں پر رہیں، کیونکہ ایسا نہ کرنے کے باعث وہ ناصرف خود بلکہ دوسروں کو بھی خطرے میں ڈالیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …