بدھ , 24 اپریل 2024

مستحق افراد کی امداد کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مستحق افراد کی امداد کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجرت پر انحصار کرنے والوں کی امداد کے میکنزم کے لیے اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ناصر شاہ، امتیاز شیخ اور مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی۔

اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے وزیر صحت سندھ سعید غنی ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مستحق افرادکی نشان دہی اور رسائی کی منصوبہ بندی پرگفتگو کی گئی۔ بلاول بھٹو کو سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کوئی مستحق بھی بھوکا نہ رہ جائے یہ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، سندھ حکومت ایک ایک مستحق کے گھر پہنچے، مستحق افراد کی امداد کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ایسا نظام بنانا ہوگا کہ سب ایک پلیٹ فارم سے مستحقین کی مدد کریں، سندھ حکومت مخیر حضرات، فلاحی اداروں کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل بنائے، مخیر حضرات،فلاحی ادارے مستحق افراد کی مدد کے لیے حکومت کے بازو بنیں۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے ہم سب کو مل کر لڑنا ہوگا، لاک ڈاؤن کا عمل طویل ہونے پرمکمل منصوبہ بندی ہونی چاہئیے، عوام سے اپیل ہے لاک ڈاؤن پر مکمل عمل درآمد کریں، لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرآمد سےہی کورونا کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک سب سے اہم عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے، سندھ میں مشتبہ افراد کی زیادہ سے زیادہ اسکریننگ کوجاری رکھا جائے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کرونا ایمرجنسی سینٹرز ،اسپتالوں میں ڈاکٹرز بہترین کام کر رہے ہیں۔انہوں نے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو خدمات پر سلام پیش کیا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …