ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکی فوج عراق میں اپنا ایک اور اڈہ خالی کر کے بھاگ گئی

داعش سے لڑنے کے بہانے عراق میں اپنا اڈہ قائم کرنے والی بین الاقوامی اتحادی افواج نے اتوار کے روز عراق کے شمالی صوبے میں واقع کرکوک کے ون فوجی اڈے کو خالی کر کے عراقی فوج کے حوالے کر دیا ہےعراقی فوج کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سنہوا کو بتایا ، "عراقی فورسز نے صوبے میں عراقی افواج کے کمانڈر ان چیف کے نمائندے اور دیگر فوجی کمانڈروں کی موجودگی میں بین الاقوامی اتحادی فوج سے کے ون اڈے پر قبضہ کیا۔ .دفتر نے بتایا ، "بین الاقوامی اتحادی فوج نے اڈے کو خالی کر دیا تھا اور کے ون اڈہ عراقی فورسز کے مکمل کنٹرول میں ہے۔
دوسری طرف ، امریکی قیادت میں اتحادی فوج کے ترجمان نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ  عراقی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعہ کے ون ایر بیس کے اندر کمپاؤنڈ سے بین الاقوامی فوجیں روانہ ہوگئی ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ اتحادی فوج کم جگہوں سے عراق کی مدد کرے گی۔یہ یاد رہے امریکا اور اس کے اتحادی افواج کی جانب سے مارچ میں خالی کیا جانے والا یہ تیسرا اڈہ ہے اس سے پہلے اتحادی افواج نے مغربی عراق میں القائم اور شمالی ملک کے القائرہ کے فوجی اڈوں سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …