جمعرات , 18 اپریل 2024

پاکستان میں ایک ہی روز میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق، ملک بھر میں ہلاکتیں 16 ہوگئیں

پاکستان میں کورونا وائرس نے ایک ہی روز میں 4 زندگیاں نگل لیں جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 1542 تک جاپہنچی ہے۔مہلک وائرس سے سندھ میں 2 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی طور پر تیسری ہلاکت ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں بھی ایک شخص جاں بحق ہوا اور یہ صوبے میں 5 ویں موت ہے۔اس کے علاوہ آج چوتھی ہلاکت گلگت بلستان میں ہوئی جہاں محکمہ صحت کا ملازم مہلک وائرس کا شکار بن گیا اور یہ گلگت میں مہلک وائرس سے دوسری موت ہے۔

اموات

مصدقہ کیسز

صوبہ /علاقہ

05 570 پنجاب
03 481 سندھ
05 188 خیبرپختونخوا
01 138 بلوچستان
02 116 گلگت بلتستان
06 آزاد کشمیر
43 اسلام آباد
16 1542 کل تعداد

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …