بدھ , 27 مئی 2020

رہبر انقلاب نے ایران میں جاری کورونا اسکریننگ کو سراہا

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران میں قوم کی کورونا اسکریننگ کو اہم اور قابل تعریف قرار دیا ہے۔رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کو ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی کے نام اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف مہم میں اسکریننگ کا کام بہت اہم اور قابل تعریف ہے ۔

آپ نے اپنے اس خط میں ملک کی وزارت صحت اور طبی شعبے کے کارکنوں کی لگن اور کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ملک کی مسلح افواج اور عوامی رضاکاروں کی خدمات سے استفادہ اس وبائی بحران سے ملک کو نجات دلانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کورونا وائرس کے خلاف مہم اور کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔آپ نے اسی کے ساتھ خداوند عالم سے کورونا وائرس کے خلاف مہم میں مصروف سبھی لوگوں کی صحت و سلامتی اور کامیابی کی دعا بھی کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

میکسیکو میں قتل ہونے والی خواتین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

میسکیکو میں گزشتہ پانچ برس کے دوران کسی بھی ایک ماہ کے مقابلے میں اپریل …