جمعرات , 18 اپریل 2024

انوکھا جانور جس کا کھانا 15 دن میں ہضم ہوتا ہے

کراچی: انسان جو کھانا کھاتا ہے، وہ 6 سے 8 گھنٹے میں مکمل طور پر ہضم ہوجاتا ہے۔ بلی کو 10 سے 24 گھنٹوں میں کھانا ہضم ہوتا ہے۔ گھوڑے کی غذا اس کی چھوٹی آنت میں سے صرف 90 منٹ (ڈیڑھ گھنٹے) میں گزر جاتی ہے۔ ہاتھی کا کھانا 18 سے 24 گھنٹے میں ہضم ہوتا ہے جبکہ گائے اپنا چارہ ایک سے تین دن میں مکمل ہضم کرتی ہے۔لیکن ایک جانور ایسا بھی ہے جو اپنے کھانے کو ہضم کرنے میں سب سے زیادہ وقت لگاتا ہے… اور وہ بھی ایک دو نہیں، بلکہ پورے 15 دن!

اس جانور کو ہم ’’سلوتھ‘‘ کے نام سے جانتے ہیں، جس کا مطلب ہی ’’انتہائی سست رفتار‘‘ ہے۔ یہ منطقہ حارہ (ٹراپکس) کے علاوہ جنوبی اور وسطی امریکا کے جنگلات میں پایا جاتا ہے۔سلوتھ اپنی زندگی کا بیشتر حصہ درخت پر ہی گزارتا ہے اور بہت کم زمین پر اُترتا ہے۔ درخت پر بیٹھے بیٹھے یہ پورے دن میں ایک دو پتّے کھاتا ہے، لیکن اس کا ہاضمہ اتنا سست ہوتا ہے کہ یہ چند پتوں کو ہضم کرنے میں بھی تقریباً دو ہفتے لگا دیتا ہے۔سلوتھ پر کیے گئے 23 تجربات سے معلوم ہوا کہ یہ 11 سے 30 دنوں میں اپنا کھانا مکمل طور پر ہضم کرلیتا ہے، البتہ یہ اپنی غذا کو ہضم کرنے میں اوسطاً 16 دن لگا دیتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ سلوتھ کو دنیا میں سب سے آہستگی کے ساتھ کھانا ہضم کرنے والا جانور قرار دیا جاتا ہے، جو بالکل سچی بات ہے۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی

کینٹکی: امریکا کی دو سالہ بچی اپنی اعلیٰ ذہانت ثابت کر کے بلند ذہانت کی …