ہفتہ , 20 اپریل 2024

کوروناوائرس:پاکستان کا مقبوضہ کشمیر سے پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ

اسلام آباد:پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث مقبوضہ کشمیر سے پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔مقبوضہ وادی میں کورونا کے باعث 2اموات ہو چکی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے مظلوم کشمیری قیدیوں کی رہائی اورمقبوضہ کشمیر میں عائد پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کورونا کے کنفرم مریضوں کے باوجود مسلسل پابندیوں پر شدید تشویش ہے،مقبوضہ کشمیر کے ہزاروں نوجوان اور سول سوسائٹی ممبران بھارتی جیلوں میں قید ہیں،ان قیدی نوجوانوں کو گھروں سے دور اور نامعلوم مقامات پر ررکھا گیا ہے ، بھارتی مسلح فوجی سرعام مقبوضہ کشمیر مین دندناتے پھر رہے ہیں،سینئرحریت قیادت بشمول یٰسین ملک اور آسیہ اندرابی گھروں اور جیلوں میں قید ہیں،یٰسین ملک کی صحت مسلسل بگڑ رہی ہے ،یٰسین ملک کو تیس سال پرانے جھوٹے مقدمے میں قیدکیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کوروناوائرس کےباعث 2 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 33 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے،تاہم پابندیاں نہ اٹھائی گئیں تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ وادی کشمیرمیں بھارت کی طرف سےمسلط کردہ غیرانسانی لاک ڈاون اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل238 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔بھارتی کابینہ نے کشمیر میں آبادکاری ایکٹ سمیت 37 قوانین کے نفاذکی منظوری بھی دے دی ہے، مودی سرکار نے علاقوں کے نام بھی تبدیل کرناشروع کردئیے ۔مقبوضہ کشمیر میں اب تک لگ بھگ 894 بچے شہید ہوچکے ہیں جبکہ 177 ہزار سے زائد یتیم ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ 5 اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔یکم نومبر سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور وہاں رہنے کا حق بھی حاصل ہو گیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …